Daughter of Pakistan "Samina Khayal Baig" ثمینہ خیال بیگ

(بِسْمِ ٱللَّٰهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ)

 

                                                      پاکستان کی بہادر بیٹی

اج جہاں سارا پاکستان علی سد پارا جیسےعظیم انسا ن کے  نقصان    کے غم میں نڈھال ہے وہیں پاکستان کی بیٹیاں پاکستان کا نام
                            روشن کرتے ہووے پاکستان کے کامیاب اثاثے ہونے کا ثبوت پیش کرہی ہے
                                                 

چونکے بات علی سد پارا سے شروع  ہوئی ہے تو ابھی میں پاکستان کی کامیاب بیٹی زرا نعیم کے بارے مین فلحال کوئی بات

نہیں کرونگا میں آج  بات کرونگا پاکستان کی ایک اوربہادر بیٹی جو گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ کی ایک چوٹی سی تحصیل گوجل کے چھوٹے سے  گاون میں  19 ستمبر 1990 کو شمشال میں پیدا ہوئی تھی۔ اس کا نام ثمینہ خیال بیگ 
ہے۔

جی ہاں آپ میں سے  کئی  لوگ انکے نام سے واقف نہیں ہونگے یا یہ سوچ  رہے ہونگے کے آخر ثمینہ بیگ کا علی سد پارا 
 سے کیا تعلق ہے

ثمینہ بیگ پاکستان اورمسلم دنیا کی وہ  پہلی خاتون ہیں جنہوں نے 19مئی  2013 کوماؤنٹ ایورسٹ کو سرکیا جب انکی عمر  صرف 21 سال تھی .

بات صرف یہیں ختم نہیں ہوتی یہ پہلی بار نہیں تھا جو انہوں نے کسی چوٹی کو سر کیا ہو اس مارکے سے پہلے ثمینہ بیگ نے چشکیں سر کو 2010 میں سر کیا جس کی اونچائی تقریبا  6000 میٹرکی بلندی سے بھی زیادہ  ہے اور جو قراقرم کی خطرناک پہاڑی سلسلوں میں واقع ہے. جسکے بعد چشکیں سرکا نام بدل کر ثمینہ چوٹی رکھ دیا گیا جو پاکستان میں ثمینہ بیگ کی وجہ شہرت بنی. اس وقت ثمینہ کی عمرصرف تقریبا 20 سال تھی.

لیکن دنیا میں ثمینہ کی وجہ شہرت ماؤنٹ ایورسٹ کا معرکہ بنا جسنے ثمینہ کی ٹھاٹ پوری دنیا میں بیٹھا دی. 

اسکے بعد ثمینہ نے یکے بعد دیگرے مختلف پہاڑوں کو سرکیا جس میں دنیا کی المعروف چوٹیاں

"Seven Summits "  کو صرف  23  سال کی عمر میں سرکر کے دنیا کی سب سے کم عمر خواتین کوہ پیما کا خطاب اپنے نام کیا.

ثمینہ کو 4 سال کی عمر سے ہی ایک کوہ پیما بننے کا شوق تھا جس میں انکا بھرپور ساتھ انکے بڑے بھائی مرزا علی نے دیا   
جوخود بھی ایک پیشہ ور کوہ پیما ہیں۔

ثمینہ بچپن سے ہی خواتین کو بااختیاربنانا چاہتی تھیں تبھی ثمینہ نے جب پہلی بار ماؤنٹ ایورٹ کو سرکیا تو انکا ساتھ انکی ہم خیال دو جڑواں ہندوستانی بہنوں تاشی اور ننگشی ملک نے دیا ان تینون نی پاکستان اورہندوستان کا پرچم ایک ساتھ  لہرایا. 

انکے بھائ میرزا علی جو کے ایک رہنما کے طورپر انکے ساتھ تھے وو ابھی میٹر248

نیچے تھے کے  ثمینہ اورانکی ساتھیوں نے  ماؤنٹ ایورسٹ کو سرکرچوکی تھیں اور اسکی بڑی اور بنیادی وجہ عورت کو بااختیار بنانا اور والدین کو بیٹی کی اہمیت سمجھنا تھی.. 


ثمینہ کو2009 میں ایک خودمختار پاکستانی کوہ پیما اور محہم جو کی حیثیت سے قراقرم اور ہندوکش کے پہاڑوں کے لئے سیاحتی رہنما کے طور رکھا گیا۔

میں2015  ثمینہ بیگ کے لئے ایک دستاویزی فلم بھی بنائی گئی تھی جو جاوید شریف نے ہدایت کی اور ان کے اپنے بھائی مرزا  علی بیگ نے تیار کی اور لکھی تھی۔

"Beyond The Heights" لنک تفصیل میںموجود ہے..

https://www.youtube.com/watch?v=zZYj4j2uFek

مجھے امید ہے کہ آپ کو آج کی کہانی پسند آئی ہوگی، براہ کرم اپنی رائے کو کمنٹس سیکشن میں شیئر کریں تاکہ ہم اپنی نسلوں میں کامیاب لوگ پیدا کر سکیں اور انکومعاشرے کی مختلف برائیوں اور فضول کاموں سے بچایا جا سکے ۔

اس امید کے ساتھ کے پھر ملینگے کسی نئی کہانی کے ساتھ... 


اللہ نگہبان.

Comments

  1. Borgata Hotel Casino & Spa Launches in Atlantic City
    Borgata Hotel Casino & 성남 출장안마 Spa has 청주 출장마사지 partnered with Harrah's Atlantic City in creating the Borgata 파주 출장안마 Hotel 광양 출장마사지 Casino & Spa Atlantic City 대구광역 출장안마 Resort,

    ReplyDelete

Post a Comment

Popular posts from this blog

Breaking the Chains: THE LEGACY OF IQBAL MASIH